BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کھیل

یوای ایف اے یورو 2028 کا کارڈف سے آغاز ، فائنل ویملی میں کھیلا جائے گا

  • یورپی فٹبال چیمپئن شپ 2028 کا افتتاحی میچ 9 جون کو ہوگا ، 24 ممالک کے درمیان 51 میچز 9 شہروں میں ہوں گے
شائع November 13, 2025 اپ ڈیٹ November 13, 2025 02:26pm

یورپی فٹبال چیمپئن شپ 2028 کے افتتاحی میچ کی میزبانی کارڈف کرے گا، جو 9 جون کو ہوگا، جبکہ فائنل 9 جولائی کو لندن کے مشہور ویملی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ اعلان یورپی فٹبال کی تنظیم یوئیفا نے بدھ کو کیا۔

یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور آئیرلینڈ کے مشترکہ اہتمام میں منعقد ہوگا، جس میں 24 ممالک کے درمیان 51 میچز کھیلے جائیں گے۔

میچز نو مختلف مقامات پر آٹھ شہروں میں ہوں گے، جن میں برمنگھم، ڈبلن، گلاسگو، لیورپول، مانچسٹر اور نیوکاسل شامل ہیں۔

ویملی میں سیمی فائنلز اور ایک کوارٹر فائنل منعقد ہوگا جبکہ باقی کوارٹر فائنلز ڈبلن، گلاسگو اور کارڈف میں ہوں گے۔

راؤنڈ آف 16 کے میچز تمام میزبان مقامات پر ہوں گے، سوائے ویملی کے۔ میزبان ممالک کے گروپ مرحلے کے میچ ان کے ہوم گراؤنڈ میں ہوں گے۔

یوئیفا کے صدر الیگزانڈر سیفیرن نے کہا یورو 2028 میں ہم سب فٹبال کی زبان بولیں گے، متحد اور پرجوش ، ٹورنامنٹ سے برطانیہ اور آئیرلینڈ کو 2028 سے 2031 کے دوران تقریباً 3.6 ارب پاؤنڈ ( 4.83 ارب ڈالر) کے سماجی و اقتصادی فوائد متوقع ہیں۔

برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور آئیرلینڈ کی حکومتیں مجموعی طور پر 740 ملین پاؤنڈ (993.15 ملین ڈالر) فراہم کر کے ایونٹ کو محفوظ اور عالمی معیار کا بنانے کا عزم رکھتی ہیں۔

بیلفاسٹ میں 6 دسمبر 2026 کو یورو 2028 کے کوالیفائنگ ڈرا کی میزبانی ہوگی۔

Comments

Comments are closed.