BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ریکوڈک ترقی کا پیش خیمہ، پاک، کینیڈا تعلقات مضبوط ہونگے، وزیراعظم

  • کینیڈا کے پاکستان میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان کی شہبازشریف سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو کہا کہ بیرک گولڈ پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی تعاون کی کامیابی کی سند ثابت ہوگا.

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے پاکستان میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔

ریکوڈک بلوچستان میں واقع ایک وسیع، غیر ترقی یافتہ تانبا اور سونے کا ذخیرہ ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ یہ کینیڈا کی بیریک گولڈ (50 فیصد) اور پاکستانی شراکت داروں (50 فیصد) کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

وزیراعظم نے کینیڈین ہائی کمشنر کو تقرری پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کان کنی اور معدنیات کو باہمی دلچسپی کے اہم شعبے کے طور پر اجاگر کیا۔

مزید برآں وزیراعظم نے کینیڈین قیادت کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں گرانقدر کردار کو سراہا جو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے پُل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات بالخصوص زراعت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

Comments are closed.