BR100 Increased By (0.63%)
BR30 Increased By (0.84%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.42%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.31 Increased By ▲ 0.32 (0.94%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.11 Increased By ▲ 2.14 (1.11%)
FABL 89.98 Increased By ▲ 0.19 (0.21%)
FCCL 53.39 Increased By ▲ 0.56 (1.06%)
FFL 18.02 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
GGL 19.62 Increased By ▲ 0.65 (3.43%)
HBL 287.50 Increased By ▲ 2.00 (0.7%)
HUBC 215.20 Increased By ▲ 0.82 (0.38%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.02 (0.18%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.57 Decreased By ▼ -0.32 (-1.15%)
MLCF 87.15 Increased By ▲ 0.64 (0.74%)
OGDC 322.98 Increased By ▲ 3.02 (0.94%)
PAEL 39.80 Increased By ▲ 0.38 (0.96%)
PIBTL 17.37 Increased By ▲ 0.70 (4.2%)
PIOC 269.00 Increased By ▲ 2.94 (1.11%)
PPL 229.10 Increased By ▲ 0.92 (0.4%)
PRL 34.75 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
SNGP 99.22 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
SSGC 26.96 Increased By ▲ 0.36 (1.35%)
TELE 8.58 Increased By ▲ 0.30 (3.62%)
TPLP 8.60 Increased By ▲ 0.38 (4.62%)
TRG 69.75 Increased By ▲ 0.04 (0.06%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

5.8 ڈالر کی این ویڈیا حصص کی فروخت ، اے آئی مارکیٹ میں ببل خدشات بڑھ گئے

کمپنی حاصل شدہ رقم 500 ارب ڈالر مالیت کے اسٹارگیٹ سمیت دیگر منصوبوں میں استعمال کرے گی
شائع November 12, 2025 اپ ڈیٹ November 12, 2025 01:04pm

سافٹ بینک گروپ کی جانب سے 5.8 ارب ڈالر مالیت کے این ویڈیا حصص فروخت کرنے کے اقدام نے عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں ہلچل پیدا کر دی، جس سے خدشات بڑھ گئے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے گرد پیدا ہونے والا جوش اب اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

یہ خدشات اس وقت مزید بڑھ گئے جب وال اسٹریٹ کے بینک سربراہان اور ایک معروف شارٹ سیلر نے بھی ممکنہ مندی کی وارننگ دی۔

کمپنی نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا کہ اس نے اکتوبر میں این ویڈیا کے تمام 3 کروڑ 21 لاکھ حصص فروخت کر دیے ,تاکہ سی ای او ماسایوشی سن کے بڑے اے آئی منصوبوں کے لیے سرمایہ حاصل کیا جا سکے۔

ان منصوبوں کی بنیاد اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی) پر اُن کے آل اِن اعتماد پر رکھی گئی ہے۔

سافٹ بینک اس فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 500 ارب ڈالر مالیت کے اسٹارگیٹ منصوبے سمیت کئی منصوبوں پر خرچ کرے گا، جن کا مقصد امریکہ میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی گنجائش بڑھانا ہے۔

کمپنی نے اوپن اے آئی کے لیے تقریباً 40 ارب ڈالر دینے کا وعدہ بھی کیا ہے، تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

حصص کی فروخت کے وقت نے سرمایہ کاروں میں یہ تاثر مزید گہرا کر دیا کہ مصنوعی ذہانت کی صنعت میں کمپنیوں کی قیمتیں حقیقی بنیادوں سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

این ویڈیا کے حصص پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 1.7 فیصد گر گئے، جس کے نتیجے میں امریکی اسٹاک فیوچرز میں بھی کمی دیکھی گئی۔

اس کے ساتھ ہی اے آئی کلاؤڈ کمپنی کور ویو (CoreWeave) کے حصص 7 فیصد گر گئے جب کمپنی نے ایک معاہدے میں تاخیر کے باعث اپنی آمدنی کی پیش گوئی کم کر دی۔

گزشتہ ہفتوں میں اے آئی ببل کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ مورگن اسٹینلے اور گولڈمین ساکس کے سی ای اوز نے خبردار کیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ممکنہ گراوٹ آسکتی ہے۔

معروف ہیج فنڈ مینیجر مائیکل بیری، جنہوں نے 2008 کے مالیاتی بحران سے قبل امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کے خلاف شرط لگائی تھی نے بھی این ویڈیا اور پیلنٹیر کے خلاف پوزیشن لی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سافٹ بینک کی یہ فروخت اس بات کا عندیہ ہے کہ ماسایوشی سن، جو ٹیکنالوجی کے سب سے دلیر سرمایہ کاروں میں شمار ہوتے ہیں، سمجھتے ہیں کہ پچھلے تین سالوں میں 1200 فیصد اضافے کے بعد اب این ویڈیا کے حصص کی تیزی سست پڑ سکتی ہے۔

تاہم کچھ ماہرین کے مطابق سافٹ بینک کی این ویڈیا سرمایہ کاری کا ٹریک ریکارڈ اتنا کامیاب نہیں رہا۔ کمپنی نے 2019 میں حصص فروخت کرکے تقریباً 100 ارب ڈالر کے ممکنہ منافع سے ہاتھ دھو لیا تھا اور بعد میں دوبارہ یہ حصص خریدے۔

کینٹر فٹزجیرالڈ کے سینئر مینیجنگ ڈائریکٹر سی جے میوز نے کہا اگر وقت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو کہا نہیں جا سکتا کہ ماسایوشی سن نے این ویڈیا کے حصص کے ساتھ بہترین فیصلے کیے ہیں۔

یہ زیادہ تر وسائل کی تقسیم کا معاملہ لگتا ہے ، تاکہ دوسرے منصوبوں کے لیے سرمایہ حاصل کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.