BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

بینامی ایکٹ 2017 کا ماضی کے سودوں اور ایمنسٹی اسکیم پر اطلاق نہیں ہوتا ، فیڈرل اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ

  • ایکٹ 2017 سے پہلے ہونے والے سودے مکمل شدہ لین دین تصور ہونگے ، ٹربیونل ، بینامی جائیدادوں کی ضبطگی کے احکامات کالعدم قرار
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل اپیلیٹ ٹربیونل اسپیشل بینچ کراچی نے قرار دیا ہے کہ بینامی ٹرانزیکشنز (ممانعت) ایکٹ 2017 ماضی کے سودوں سے بننے والی جائیدادوں یا ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کی گئی جائیدادوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے دو رکنی بینچ نے بینامی ایڈجیوڈیکیشن اتھارٹی کراچی کے فیصلے کے خلاف تفصیلی حکم جاری کیا ہے۔ یہ مقدمہ کراچی کے ایک بلڈر اور ڈیولپر کی مبینہ بینامی جائیداد سے متعلق تھا۔

ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینامی جائیداد صرف اسی صورت ضبط کی جا سکتی ہے جب وہ 2017 کے ایکٹ کے نفاذ کے بعد بینامی لین دین کا نتیجہ ہو۔

اس قانون کا اطلاق ان لین دین پر نہیں ہوتا جو ایکٹ کے نفاذ سے پہلے کیے گئے ہوں، کیونکہ اس وقت ایسے سودے ممنوع نہیں تھے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ماضی کے لین دین سے وجود میں آنے والی بینامی جائیدادوں کی ضبطگی کے لیے کوئی قانونی طریقہ کار موجود نہیں۔

ٹربیونل نے یہ بھی واضح کیا کہ بینامی ایکٹ 2017 کا اطلاق ان جائیدادوں پر بھی نہیں ہوتا جو ایسٹ ڈیکلریشن آرڈیننس 2019 (ایمنسٹی اسکیم) کے تحت ظاہر کی گئی ہوں۔

ٹربیونل کے مطابق بینامی ایڈجیوڈیکیشن اتھارٹی اور انیشی ایٹنگ افسر نے قانون کو ماضی پر لاگو کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

ایسے سودے جو ایکٹ سے پہلے ہوچکے تھے، اب مکمل شدہ لین دین کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کے مالکوں کے حقوق قانونی طور پر محفوظ ہوچکے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بینامی جائیداد کی ضبطگی سے متعلق جاری کردہ حوالہ جات اور کارروائیاں بنیادی قانونی خامیوں کا شکار تھیں، اس لیے وہ قانون کے مطابق برقرار نہیں رہ سکتیں۔

اسپیشل بینچ کراچی نے آخر میں ایڈجیوڈیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے اٹیچمنٹ آرڈرز کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں غیر مؤثر قرار دے دیا۔

Comments

Comments are closed.