BR100 Increased By (0.75%)
BR30 Increased By (0.55%)
KSE100 Increased By (0.71%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 57.50 Increased By ▲ 0.30 (0.52%)
BIPL 27.15 Increased By ▲ 0.26 (0.97%)
BOP 34.24 Increased By ▲ 0.55 (1.63%)
CNERGY 10.79 Increased By ▲ 0.18 (1.7%)
DFML 18.12 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
DGKC 209.70 Decreased By ▼ -0.20 (-0.1%)
FABL 101.00 Increased By ▲ 2.05 (2.07%)
FCCL 54.71 Increased By ▲ 0.97 (1.8%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 25.18 Increased By ▲ 1.36 (5.71%)
HBL 304.73 Increased By ▲ 2.31 (0.76%)
HUBC 220.24 Increased By ▲ 1.30 (0.59%)
HUMNL 10.53 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.75 Increased By ▲ 0.10 (0.34%)
MLCF 95.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
OGDC 318.40 Increased By ▲ 0.18 (0.06%)
PAEL 43.00 Increased By ▲ 1.23 (2.94%)
PIBTL 16.88 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 298.99 Increased By ▲ 2.37 (0.8%)
PPL 221.50 Increased By ▲ 1.33 (0.6%)
PRL 51.65 Increased By ▲ 2.60 (5.3%)
SNGP 106.74 Increased By ▲ 0.61 (0.57%)
SSGC 28.58 Decreased By ▼ -0.56 (-1.92%)
TELE 8.87 Increased By ▲ 0.05 (0.57%)
TPLP 12.96 Increased By ▲ 0.45 (3.6%)
TRG 59.97 Decreased By ▼ -0.25 (-0.42%)
UNITY 10.66 Increased By ▲ 0.64 (6.39%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، وینٹی لیٹر پر منتقل

  • ہوسکتا ہے عرفان صدیقی 27 وین آئینی ترمیم میں ووٹ نہ ڈال سکیں، حکومتی تعداد پوری ہے، ذرائع
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز بتائی جارہی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آج نیوز نے ان کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ چند روز سے علیل ہیں تاہم ان کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے، تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے، ہوسکتا ہے ووٹ نہ ڈال سکیں، حکومت کے 64 اراکین کی تعداد موجود ہے اور ثابت کریں گے کہ دو تہائی اکثریت ہے۔

پارٹی رہنماؤں نے سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ سینئر سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتہائی نازک حالت میں ہیں۔

شدید بیماری کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت عطا فرمائے۔

Comments

Comments are closed.