BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان روانہ، تجارت و سرمایہ کاری پر بات چیت کرینگے

  • شہباز شریف باکو میں وکٹری ڈے کی پانچویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف جمعہ (آج) کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جاسکے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم یہ دورہ صدرِ آذربائیجان الہام علییف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وہ باکو میں وکٹری ڈے کی پانچویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف وکٹری ڈے کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علییف سے ملاقات بھی کریں گے۔

دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کرنے کے لیے نئے مواقع کی نشاندہی کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ مذہب، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی فورمز، بشمول اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) اور اقوامِ متحدہ میں بھی قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کے اعادے کے ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا باعث بنے گا۔

Comments

Comments are closed.