BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

آئندہ سال کے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے لیے یہ خوش آئند خبر ہے کہ وائٹ بال کھلاڑیوں نے تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ میں شاندار پیش رفت کی ہے، جیسا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا۔

ایشین ٹیم نے 2025 میں اپنی پانچ میں سے چار دوطرفہ سیریز جیتیں جن میں سب سے حالیہ کامیابی ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر حاصل کی جہاں انہوں نے دو ایک سے سیریز جیتی۔ یہ کارکردگی آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

پاکستان کے3 کھلاڑیوں کی کارکردگی پروٹیز کے خلاف بہتر رہی : بابر اعظم 9 درجے کی بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے، صائم ایوب دس درجے بڑھ کر 39 ویں نمبر پر آگئے اور سلمان آغا دس درجے بہتر ہو کر 54ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹی20 بیٹرز کی فہرست میں اب بھی بھارت کے ابھیشیک شرما سب سے آگے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ دو درجے بہتری کے بعد 12ویں نمبر پر پہنچ گئے، بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے بلے باز تنزید حسن 20 درجے بڑھ کر 17ویں نمبر پر آگئے اور افغانستان کے دو کھلاڑی رحمن اللہ گلباز 3 درجے بہتر ہو کر 15ویں نمبر اور ابراہیم زدران 6 درجے بڑھ کر 20ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اسی دوران تازہ ترین رینکنگ میں ٹی20 آئی بولرز کے لیے بھی کئی کھلاڑیوں نے شاندار ترقی دکھائی ہے۔

ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں اسپنر وارن چکرورتی اب بھی سرِ فہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ دو درجے بہتری کے بعد 10ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بنگلہ دیش کے کھلاڑی مجیب الرحمن 13 درجے بڑھ کر 14ویں نمبر اور مہدی حسن چھ درجے بہتر ہو کر 17ویں نمبر پر پہنچے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیسن ہولڈر نو درجے بڑھ کر 23ویں نمبر اور روسٹن چیس 13 درجے بہتری کے بعد 38ویں نمبر پر آگئے۔

زمبابوے کے تجربہ کار کھلاڑی سکندر رضا نے بھی 32 درجے بہتری کے بعد مجموعی طور پر 33 واں نمبر حاصل کیا۔

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر کوربن بوش 15 درجے بہتری کے بعد 38ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ اسی سیریز میں سلمان مرزا (45ویں نمبر) اور فہیم اشرف (51ویں نمبر) نے بھی اپنی کارکردگی کی بدولت ٹاپ 100 میں جگہ بنائی۔

ٹی20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں سکندر رضا تین درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر اور روسٹن چیس چھ درجے بڑھ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ صائم ایوب پروٹیز کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد اب بھی سرِ فہرست ہیں۔

اسی دوران تازہ ترین او ڈی آئی رینکنگ میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں، جہاں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل دو درجے بہتر ہو کر بیٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑی راچن رویندرہ چار درجے بہتری کے بعد 14ویں نمبر پر پہنچے جنہوں نے تین میچوں میں 117 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے لیے بھی مکمل مایوسی نہیں تھی کیونکہ اسٹار فاسٹ بولر جوفرا آرچر دو درجے بہتر ہو کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

Comments

Comments are closed.