BR100 Increased By (0.57%)
BR30 Increased By (0.23%)
KSE100 Increased By (0.38%)
KSE30 Increased By (0.42%)
BAFL 56.94 Decreased By ▼ -0.26 (-0.45%)
BIPL 27.19 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
BOP 34.02 Increased By ▲ 0.33 (0.98%)
CNERGY 10.22 Decreased By ▼ -0.39 (-3.68%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.63 Increased By ▲ 1.68 (1.7%)
FCCL 54.84 Increased By ▲ 1.10 (2.05%)
FFL 16.65 Increased By ▲ 0.19 (1.15%)
GGL 24.95 Increased By ▲ 1.13 (4.74%)
HBL 303.19 Increased By ▲ 0.77 (0.25%)
HUBC 220.40 Increased By ▲ 1.46 (0.67%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.38 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 29.40 Decreased By ▼ -0.25 (-0.84%)
MLCF 95.20 Decreased By ▼ -1.16 (-1.2%)
OGDC 317.00 Decreased By ▼ -1.22 (-0.38%)
PAEL 42.75 Increased By ▲ 0.98 (2.35%)
PIBTL 16.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 296.10 Decreased By ▼ -0.52 (-0.18%)
PPL 220.25 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
PRL 49.29 Increased By ▲ 0.24 (0.49%)
SNGP 105.60 Decreased By ▼ -0.53 (-0.5%)
SSGC 28.39 Decreased By ▼ -0.75 (-2.57%)
TELE 8.84 Increased By ▲ 0.02 (0.23%)
TPLP 12.81 Increased By ▲ 0.30 (2.4%)
TRG 59.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.53%)
UNITY 10.53 Increased By ▲ 0.51 (5.09%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح تبدیل

  • سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کا شرحِ منافع 9.50 سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردیاگیا
شائع اپ ڈیٹ

مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے اپنی متعدد قومی بچت اسکیموں (این ایس ایس) پر منافع کی شرحوں میں 4 نومبر 2025 سے مؤثر ہونے والی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ اعداد و شمار عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) ریسرچ نے مرتب کیے۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11 بیسس پوائنٹس (bps) کم کرکے 11.31 فیصد کر دی گئی، جو پہلے 11.42 فیصد تھی۔

بحبود سیونگز سرٹیفکیٹس (بی ایس سی) پر منافع کی شرح 24 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 12.72 فیصد رہ گئی، جو پہلے 12.96 فیصد تھی۔

اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ (پی بی اے) اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ (ایس ایف ڈبلیو اے) کی منافع کی شرحیں بھی 24 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 12.72 فیصد کر دی گئیں۔

اس کے برعکس ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 10.92 فیصد کر دی گئی، جو پہلے 10.80 فیصد تھی۔

اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز اکاؤنٹ کی شرحِ منافع میں 20 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر کے 10.60 فیصد کر دیا گیا۔

مزید برآں سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 42 بیسس پوائنٹس بڑھا دی گئی، جو اب سالانہ 9.92 فیصد ہوگی، جبکہ پہلے یہ 9.50 فیصد تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ مانیٹری پالیسی کے بعد بدلتی ہوئی شرحِ سود کے ماحول کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چند روز قبل مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھا تھا، اس فیصلے کی وجہ عالمی اجناس کی غیر یقینی قیمتیں، برآمدات کے چیلنجز، ٹیرف میں اتار چڑھاؤ اور ممکنہ مقامی خوراکی فراہمی کے مسائل بتائے گئے۔

نیشنل سیونگز آرگنائزیشن پاکستان کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے، جو 3.4 ٹریلین روپے سے زائد کا پورٹ فولیو سنبھال رہا ہے اور ملک بھر میں 12 ریجنل ڈائریکٹوریٹس کے تحت 376 شاخوں کے ذریعے 40 لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

سی ڈی این ایس حکومت کو بجٹ خسارے کی تکمیل اور اہم انفرااسٹرکچر منصوبوں کی مالی معاونت میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.