پنجاب میں اسکولز کے لیے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2025-26 کے ناک آؤٹ راؤنڈ کا آغاز جمعرات (6 نومبر) سے صوبے کے مختلف مقامات پر ہوگا۔
کل 11 اسکول ٹیمیں 40 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جو رواں سال کے اوائل میں اپنے متعلقہ اضلاع میں ہونے والے مقابلوں میں فاتح قرار پائی تھیں۔
پہلے راؤنڈ کے میچز 6 نومبر کو ہوں گے جب کہ دوسرے راؤنڈ کے مقابلے 8 اور 10 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ فائنل 13 نومبر کو شیڈول ہے جس کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
ٹورنامنٹ میں شریک 11 اسکولوں میں الائیڈ اسکول، راولپنڈی، کلاسک اسکول سسٹم سلک اسکول، سیالکوٹ، ڈی ایم سی اسکول، فیصل آباد؛ انگلش ماڈل بوائز ہائی اسکول، سرگودھا، گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1، ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی اسکول، ساہیوال، گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول، ملتان، گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول، رحیم یار خان، کے ٹی ماڈل اسکول جی ایچ ایس ایس جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ، صادق پبلک اسکول، بہاولپور اور اسٹارز ہائی اسکول شاہدرہ لاہور شامل ہیں۔


Comments
Comments are closed.