BR100 Increased By (0.41%)
BR30 Decreased By (-0.1%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.36%)
BAFL 59.99 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
BIPL 24.43 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.26 Decreased By ▼ -0.15 (-0.48%)
CNERGY 11.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.32 Decreased By ▼ -1.28 (-7.27%)
DGKC 201.87 Increased By ▲ 0.91 (0.45%)
FABL 93.86 Increased By ▲ 0.56 (0.6%)
FCCL 59.29 Decreased By ▼ -0.20 (-0.34%)
FFL 14.15 Decreased By ▼ -0.20 (-1.39%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.31 (-1.57%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.21%)
HUBC 206.36 Increased By ▲ 0.32 (0.16%)
HUMNL 8.12 Increased By ▲ 0.13 (1.63%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.74 Increased By ▲ 1.19 (4.85%)
MLCF 103.25 Decreased By ▼ -0.46 (-0.44%)
OGDC 312.79 Increased By ▲ 0.06 (0.02%)
PAEL 34.83 Decreased By ▼ -0.05 (-0.14%)
PIBTL 13.72 Decreased By ▼ -0.15 (-1.08%)
PIOC 269.67 Decreased By ▼ -1.97 (-0.73%)
PPL 222.62 Decreased By ▼ -0.25 (-0.11%)
PRL 82.16 Decreased By ▼ -0.20 (-0.24%)
SNGP 91.41 Decreased By ▼ -3.34 (-3.53%)
SSGC 23.93 Increased By ▲ 0.42 (1.79%)
TELE 7.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
TPLP 12.76 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 52.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
UNITY 8.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.39 Increased By ▲ 0.08 (6.11%)
پاکستان

اسحاق ڈار کی پیر کو استنبول روانگی ، عرب اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

  • پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پیر کو ایک روزہ دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول روانہ ہوں گے، جہاں وہ عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارتِ خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ دورہ ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سات عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ امن کے اُس اقدام میں شریک رہا ہے، جس کے نتیجے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔

استنبول میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان کئی اہم مطالبات پیش کرے گا، جن میں جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد، اسرائیلی افواج کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل انخلا شامل ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینیوں کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کے مطالبات بھی کرے گا۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان ایک آزاد، قابلِ بقا اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق ہو۔

وزارتِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کو امن، انصاف اور وقار دلانے اور ان کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

Comments are closed.