BR100 Decreased By (-0.59%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.37 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.22 Increased By ▲ 0.73 (4.17%)
DGKC 185.79 Decreased By ▼ -1.43 (-0.76%)
FABL 93.40 Decreased By ▼ -0.31 (-0.33%)
FCCL 51.04 Decreased By ▼ -0.61 (-1.18%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 301.88 Decreased By ▼ -1.90 (-0.63%)
HUBC 198.10 Decreased By ▼ -0.86 (-0.43%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.00 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.03 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 89.44 Decreased By ▼ -1.79 (-1.96%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 235.99 Decreased By ▼ -3.63 (-1.51%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.45 Increased By ▲ 0.23 (0.25%)
SNGP 90.63 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.11 Decreased By ▼ -0.45 (-3.58%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

برطانیہ میں چاقو سے حملے، 9 افراد زخمی

مشرقی انگلینڈ کے علاقے کیمبرج کے قریب ٹرین میں چاقوؤں کے حملوں میں 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے منتقل...
شائع اپ ڈیٹ

مشرقی انگلینڈ کے علاقے کیمبرج کے قریب ٹرین میں چاقوؤں کے حملوں میں 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے منتقل کیا گیا جب کہ دو افراد کو پولیس نےگرفتار کر لیاہے۔ وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے ان واقعات کو ہولناک قرار دیا۔

برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس اس کی تحقیقات میں معاونت کر رہی ہے ، تاکہ واقعے کے مکمل حالات اور محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ کرس کیسی نے کہا ہم فوری تحقیقات کر رہے ہیں ، تاکہ معلوم ہو سکے کہ کیا ہوا اور یہ کچھ وقت لے سکتا ہے جب تک کہ ہم مزید تصدیق کرنے کے قابل نہ ہوں۔ابتدائی مرحلے پر واقعے کی وجوہات پر قیاس آرائی مناسب نہیں ہوگی۔

کیمبرج شائر پولیس نے کہا کہ انہیں کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ شمالی انگلینڈ کے ڈون کاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی 1825 سروس پر متعدد افراد کو چاقو سے زخمی کیا گیاہے۔

ٹرین ہنٹنگڈن پر رکی، جہاں سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں مسلح افسران کو ٹرین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے کہا کہ مسلح افسران پہنچے اور ٹرین ہنٹنگڈن پر رکی، جہاں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک عینی شاہد نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ مشتبہ افراد میں سے ایک جس کے ہاتھ میں بڑا چاقو تھا کو پولیس نے قابو کرکے گرفت میں لیا۔

Comments

Comments are closed.