BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.91 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 280.92 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر نے جمعہ کی صبح ایشیائی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا، تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد تاجر اس ہفتے مرکزی بینکوں کے فیصلوں، ٹیکنالوجی سیکٹر کے مالی نتائج اور امریکا و چین کے درمیان عارضی ٹیرف جنگ بندی سے ملنے والے ملے جلے اشاروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی ڈالر انڈیکس جمعرات کو وال اسٹریٹ میں مندی کے باعث عالمی منڈیوں میں بے چینی کے بعد 99.478 پر مستحکم رہا۔

امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 153.935 ین پر آ گیا، جو تقریباً نو ماہ کی بلند سطح سے معمولی نیچے ہے۔ یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب جمعہ کو جاری اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ اکتوبر میں ٹوکیو میں بنیادی صارف قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا، جو توقعات سے زیادہ تھا۔

یہ اشارہ کرتا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت میں مہنگائی اب بھی ہدف سے زیادہ ہے، جس سے بینک آف جاپان کے لیے شرحِ سود کے حوالے سے راستہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

تاجروں نے اپنے اندازوں میں کمی کی ہے کہ فیڈرل ریزرو اپنی آئندہ مالیاتی پالیسی میٹنگ جو 10 دسمبر کو ہوگی، میں شرحِ سود میں دوبارہ کمی کرے گا۔ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، اب 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کے امکانات 74.7 فیصد رہ گئے ہیں جو ایک ہفتہ قبل 91.1 فیصد تھے۔

امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی ییلڈ تقریباً تین ہفتوں کی بلند ترین سطح 4.0989 فیصد پر رہی جو گزشتہ اختتامی شرح 4.093 فیصد کے مقابلے میں 0.59 بیسس پوائنٹ زیادہ ہے۔

Comments

Comments are closed.