BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 18 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کوئٹہ کے جنرل ایریا چلتن پہاڑوں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، ایک اور آئی بی او بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا، جہاں ایک دہشت گرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور چار دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کو ملک سے مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بہادر محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

صوبائی محکمۂ داخلہ کی جاری کردہ ایک ششماہی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان میں 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 501 دہشت گردانہ واقعات میں کم از کم 257 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 133 سیکیورٹی اہلکار شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری سے 30 جون تک کے عرصے میں 492 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 238 قانون نافذ کرنے والے اہلکار شامل ہیں، جب کہ صوبے میں پرتشدد واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.