BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیرِاعظم شہباز شریف پیر کو سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ ریاض میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (ایف آئی آئی 9) کے نویں ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر برادر ملک کا یہ دورہ کر رہے ہیں۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِاطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاونینِ خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب شامل ہیں۔

اپنے قیام کے دوران وزیرِاعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

اس دوران گفتگو میں خطے اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور بھی شامل ہوں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا نواں اجلاس عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور ماہرین کو ایک جگہ جمع کرے گا تاکہ خوشحالی کی کنجی : ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اجلاس میں پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت، ماحولیاتی استحکام اور عالمی جغرافیائی تغیرات جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی، جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف ان اہم امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کے سرکاری دورۂ ریاض کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس سے مشترکہ دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

Comments

Comments are closed.