BR100 Increased By (0.8%)
BR30 Increased By (0.94%)
KSE100 Increased By (0.77%)
KSE30 Increased By (0.82%)
BAFL 59.38 Increased By ▲ 0.41 (0.7%)
BIPL 27.57 Increased By ▲ 0.51 (1.88%)
BOP 36.10 Increased By ▲ 1.35 (3.88%)
CNERGY 11.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
DGKC 218.20 Increased By ▲ 1.21 (0.56%)
FABL 103.25 Increased By ▲ 0.91 (0.89%)
FCCL 56.66 Increased By ▲ 0.24 (0.43%)
FFL 16.54 Increased By ▲ 0.13 (0.79%)
GGL 23.77 Decreased By ▼ -0.04 (-0.17%)
HBL 323.36 Increased By ▲ 1.32 (0.41%)
HUBC 223.00 Increased By ▲ 1.48 (0.67%)
HUMNL 10.80 Increased By ▲ 0.06 (0.56%)
KEL 7.35 Increased By ▲ 0.03 (0.41%)
LOTCHEM 27.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
MLCF 98.56 Increased By ▲ 0.62 (0.63%)
OGDC 318.70 Increased By ▲ 2.40 (0.76%)
PAEL 42.90 Increased By ▲ 0.60 (1.42%)
PIBTL 16.98 Increased By ▲ 0.20 (1.19%)
PIOC 276.05 Increased By ▲ 6.67 (2.48%)
PPL 222.46 Increased By ▲ 1.77 (0.8%)
PRL 63.15 Decreased By ▼ -0.50 (-0.79%)
SNGP 106.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.08%)
SSGC 27.19 Increased By ▲ 0.11 (0.41%)
TELE 8.90 Increased By ▲ 0.17 (1.95%)
TPLP 14.68 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
TRG 62.00 Increased By ▲ 0.59 (0.96%)
UNITY 11.96 Increased By ▲ 0.82 (7.36%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)

سسٹمز لمیٹڈ جو پاکستان کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنیوں میں سے ایک ہے، اپنی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور عالمی کاروباری موجودگی کو وسعت دینے کے لیے یورپ اور امریکہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے منصوبوں اور اسٹریٹجک حصول پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے کہا کہ مستقبل کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک ترجیح یہ ہے کہ یورپ اور امریکہ میں غیر روایتی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ سسٹمز لمیٹڈ اس مقصد کے لیے ان ترقی یافتہ منڈیوں میں تیزی سے داخل ہونے اور انٹرپرائز کلائنٹس کے درمیان اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے حصول کے مختلف مواقع کا جائزہ لے رہی ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس حکمتِ عملی کے تحت وہ برطانیہ میں اپنی ذاتی سبسڈری قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ وہاں براہِ راست آپریشنل موجودگی قائم کی جاسکے، ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکے، موجودہ اثاثوں، انٹلیکچوئل پراپرٹی اور ایکسیلیریٹرز کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے، اور برآمدی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔

کمپنی اپنی برطانیہ میں موجود وابستہ کمپنی کے ذریعے موجودہ شراکت داریوں کو مزید مضبوط کرے گی، باہمی تعاون کو گہرا کرے گی اور یورپ و شمالی امریکہ میں موجود کلائنٹس کو خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی سروس کی صلاحیتوں کو وسعت دے گی۔

سسٹمز لمیٹڈ کے مطابق برٹش امریکن ٹوبیکو (بی اے ٹی ) کے ساتھ اس کی اسٹریٹجک شراکت داری آئندہ سہ ماہی میں شروع ہونے والی ہے جو کمپنی کے عالمی شیئرڈ سروسز نیٹ ورک کو وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے کمپنی نے بتایا کہ اس کے مقامی کاروبار نے پہلی مرتبہ مثبت آپریٹنگ منافع حاصل کیا ہے۔ پہلے جن منصوبوں کو مشکلات کا سامنا تھا، ان میں سے بیشتر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی چند منصوبے آئندہ سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کمپنی کا وابستہ ادارہ ون لوڈ (OneLoad) کامیابی کے ساتھ نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ای منی لائسنس کی منظوری بھی حاصل کر چکا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ ادارہ اب اپنے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے کاروبار کو وسعت دینے اور صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔

سسٹمز لمیٹڈ کی آمدنی 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے دوران سالانہ بنیاد پر 18.9 فیصد بڑھ کر 48.3 ارب روپے سے 57.4 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

کمپنی کا مجموعی منافع اور آپریٹنگ منافع بالترتیب 33.1 فیصد اور 32.8 فیصد بڑھا، جب کہ اسی مدت کے دوران خالص منافع 46.3 فیصد اضافے کے ساتھ 5.4 ارب روپے سے بڑھ کر 7.9 ارب روپے ہو گیا۔

Comments

Comments are closed.