BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر...
شائع اپ ڈیٹ

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی اس بات کی تصدیق کے بعد کی گئی کہ فتنہ الخوارج نامی بھارت کی سرپرستی میں سرگرم گروہ کے دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد ایک بڑے خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اور حملے کے لیے تیار کی جا رہی گاڑی کو بھی کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اور مکمل سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ پیش رفت سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ معلومات پر مبنی ایک آپریشن (آئی بی او) کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں غیرملکی پشت پناہی رکھنے والے نیٹ ورک سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر شروع کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.