وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر آئی ٹی پروگرام کا آغاز کردیا جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔
وزیرِاعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق اس پروگرام کے آغاز سے پاکستان میں آئی ٹی صنعت کیلئے سازگار ماحول پیدا ہونے کی توقع ہے کیونکہ یہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کرنے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
نئے پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں معاونت فراہم کی جائیں گی جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے جامع پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔
پی ایم او کے مطابق حکومت معلوماتی ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ پروگرام ڈیجیٹل پاکستان وژن کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے، جو ملک کو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی جانب گامزن کرے گا۔

Comments
Comments are closed.