کھیل
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےبائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےبائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق یہ تقرری جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے لیے کی گئی ہےجو 4 سے 8 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔
شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
یہ شاہین شاہ آفریدی کی ون ڈے ٹیم کی بطور کپتان پہلی ذمہ داری ہوگی۔
اس سے قبل وہ 2024 کے اوائل میں مختصر مدت کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو محمد رضوان کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔


Comments
Comments are closed.