BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان میں الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن ایفیشینسی امپروومنٹ پروجیکٹ(ای ڈی ای آئی پی) اور اس کی اضافی فنانسنگ کے وسط مدتی جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطح مشن روانہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مشن منصوبے کی پیشرفت کا جامع جائزہ لے گا تاکہ اس کی مطابقت، افادیت اور نفاذ کے عمل کا تجزیہ کیا جا سکے۔

مشن کا مقصد چار اہم پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے، جن میں شامل ہیں: منصوبے کی پاکستان کی توانائی پالیسیوں اور حکمت عملی سے مطابقت، ترقیاتی اہداف کے حصول میں پیشرفت، ادارہ جاتی و ڈیزائن انتظامات کی مؤثریت، اور مجموعی طور پر منصوبے کے نفاذ میں درپیش چیلنجز و بہتری کے اقدامات۔

ورلڈ بینک کی ٹیم میں کی ہانگ ٹران (ٹاسک ٹیم لیڈر)، وقاص ادریس (سینئر انرجی اسپیشلسٹ)، ریحان حیدر (پراکیورمنٹ اسپیشلسٹ)، احمد عمران اسلم (ماحولیاتی ماہر)، عمران الحق (سماجی ترقیاتی ماہر)، محمد عمر خالد (کنسلٹنٹ)، قرۃ العین ہادی (فنانشل مینجمنٹ اسپیشلسٹ) اور سید شان علی رضا شامل ہیں، جبکہ آمنہ ڈبلیو میر ٹیم کی معاونت کر رہی ہیں۔

جون 2025 میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی پاور ڈویژن اور تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں – حیسکو، میپکو اور پیسکو – کو منصوبے کی اضافی فنانسنگ کے نفاذ میں تیزی لانے کی ہدایت کی تھی، اور خبردار کیا تھا کہ تاخیر کی صورت میں 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کریڈٹ سہولت مؤثر انداز میں استعمال نہیں ہو پائے گی۔

بینک کی رپورٹ کے مطابق 30 جون 2025 تک منصوبے کی مالی ادائیگیوں اور وعدوں میں بہتری آئی ہے، جس میں ڈسبرسمنٹ 3.6 فیصد سے بڑھ کر 9.3 فیصد (18.09 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی جبکہ کمیٹمنٹس 9 فیصد سے بڑھ کر 20.7 فیصد (18.28 ملین ڈالر) تک ہو گئیں۔ تاہم، بینک نے نشاندہی کی کہ کچھ اہداف مکمل نہیں ہو سکے کیونکہ اہم ٹھیکوں کی دوبارہ بولی، خریداری حکمتِ عملی میں تبدیلی اور شکایات کے ازالے میں تاخیر نے پیشرفت کو متاثر کیا۔

اس کے باوجود، ورلڈ بینک پر امید ہے کہ منصوبہ مالی سال 2026 کے اختتام تک اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کر لے گا، اور اس وقت تک ڈسبرسمنٹ 30 فیصد جبکہ کمیٹمنٹس 95 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

بینک نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ منصوبے کے پروجیکٹ انہانسمنٹ ایکشن پلان(پی ای اے پی) کو 21 جولائی 2025 تک اپ ڈیٹ کریں تاکہ زمینی حقائق اور سیکھے گئے اسباق کی عکاسی ہو۔ اسی طرح پراجیکٹ پروکیورمنٹ اسٹریٹیجی فار ڈیولپمنٹ(پی پی ایس ڈی) کو 2025 کے خریداری ضوابط کے مطابق ترمیم کیا جائے تاکہ ٹھیکوں میں تاخیر کے مسائل حل ہوں۔

ورلڈ بینک نے زور دیا کہ خریداری کے معیار، بولیوں کے تجزیے کی رفتار، شکایات کے حل اور معاہدوں کی نگرانی میں بہتری لائی جائے۔ تمام بڑے ٹھیکوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ریٹڈ معیار اور ابتدائی مارکیٹ انگیجمنٹ شامل کی جائے۔

ماحولیاتی اور سماجی محاذ پر بینک نے پیشرفت سست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی و سماجی اثرات کے جائزے (ای ایس آئی ایز) اور بازآبادکاری کے منصوبے (آر اے پیز) تاحال مکمل نہیں ہوئے، جنہیں جولائی کے اختتام تک جمع کرانا ضروری ہے۔ بینک نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر منصوبے کی مجموعی رفتار کو متاثر کر سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، بینک نے کہا کہ اگرچہ پراجیکٹ امپلیمینٹیشن یونٹس(پی آئی یوز) کی صلاحیتوں میں بہتری آئی ہے، تاہم عملے میں تسلسل کا فقدان اب بھی مسئلہ ہے۔ بینک نے حکومت پر زور دیا کہ پراجیکٹ امپلیمینٹیشن اینڈ مینجمنٹ سپورٹ کنسلٹنٹ(پی آئی ایم ایس سی) کے عملے میں بار بار تبدیلیوں سے اجتناب کیا جائے تاکہ منصوبے کے تسلسل اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.