حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لٹرکمی کی گئی ، اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 02 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کی نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر(آج)سے ہوگیا ہے۔
قبل ازیں بزنس ریکارڈر نے رپورٹ کیا تھا کہ 16 اکتوبر 2025 سے نافذ ہونے والے پندرہ روزہ جائزے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔


Comments
Comments are closed.