BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

بھارتی فوج اپنے جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بن گئی ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ بھارتی فوج اپنی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بعد مذاق کا شکار بن گئی ہے۔ بدھ کو...
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ بھارتی فوج اپنی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بعد مذاق کا شکار بن گئی ہے۔

بدھ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکۂ حق کے5 ماہ بعد بہار اور مغربی بنگال میں انتخابات کے موقع پر بھارتی فوجی قیادت وہی من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرا رہی ہے جو وہ ہر بھارتی ریاستی انتخابات سے قبل دوہرایا کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک جوہری قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں غیرذمہ دارانہ بیانات دینا افسوسناک ہے۔

ان بیانات نے بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی عسکری مشین کو مزاح کا نشانہ بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی بحریہ آپریشن سندور کے دوران مکمل طور پر تیار تھی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کوئی بھی پیشہ ور فوجی جانتا ہے کہ غیر ضروری دھمکی آمیز بیانات اور بلاوجہ جارحیت کی باتیں ہیومیلیٹری ازم کے سلسلے کا آغاز کر سکتی ہیں جو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج لا سکتے ہیں۔

بھارت کی فوجی پریس ریلیز میں تضادات اتنے واضح ہیں کہ ان کا جواب دینا بھی غیر ضروری ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ بھارتی قیادت تاریخ کو اپنی من پسند شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بے بنیاد فلمی مناظر ترتیب دے رہی ہے۔ بھارت یہ قبول کرنے سے قاصر دکھائی دیتا ہے کہ معرکہ حق میں اسے فیصلہ کن شکست ہوئی اور اس کی غلط بیانی بے نقاب ہوئی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ دنیا نے بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے جو مہم جوئی اور غلبہ پسند پالیسیوں پر اڑان بھر رہا ہے اور جس کا نقصان اس کے اپنے عوام اور ہمسایہ ممالک دونوں کو پہنچ رہا ہے۔

پاکستانی فوج نے عہد کیا ہےکہ بھارتی فریق کی طرف سے جارحیت کے ہر عمل کا تیز، پُرعزم اور شدید جواب دیا جائے گا جسے آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

Comments

Comments are closed.