BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ذیابیطس اور موٹاپے کیلئے جدید دوا متعارف کرادی گئی

پاکستانی دوا ساز شعبے میں اہم پیش رفت کے طور پر بی ایف بایوسائنسز لمیٹڈ نے ذیابیطس اور موٹاپے کے علاج کے لیے جدید...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی دوا ساز شعبے میں اہم پیش رفت کے طور پر بی ایف بایوسائنسز لمیٹڈ نے ذیابیطس اور موٹاپے کے علاج کے لیے جدید دوا زیپٹائیڈ متعارف کرادی ہے، جو مقامی طور پر تیار کردہ ڈوئل ایکشن تھیراپی ہے۔

کمپنی نے اس ترقی کا اعلان منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے جاری نوٹس میں کیا۔

زیپٹائیڈ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے منظور شدہ دوا زیپٹائیڈ پر مبنی ہے، جو جی ایل پی ون اور جی آئی پی ریسیپٹرز کے لیے دہری ایگونسٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔

یہ علاج خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور وزن میں کمی کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

کمپنی کے مطابق زیپٹائیڈ یورپی ٹیکنالوجی پر مبنی مقامی سہولت میں تیار کردہ پری فلڈ سرنج کی شکل میں دستیاب ہوگی، جو درستگی، حفاظت اور استعمال میں آسانی کو یقینی بناتی ہے۔

بی ایف بایوسائنسز کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی مریضوں کے لیے عالمی معیار کی جدید تھراپی متعارف کرانے پر فخر ہے۔ یہ اقدام مقامی سطح پر تیار کردہ حیاتیاتی ادویات کی تیاری میں ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بی ایف بایوسائنسز نے واضح کیا کہ زیپٹائیڈ کی تیاری آئی پی او سے حاصل شدہ رقوم کے ذریعے ممکن ہوئی، جو کمپنی کی پاکستان کے ہیلتھ کیئر نظام میں دوبارہ سرمایہ کاری کی پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں ذیابیطس کا پھیلاؤ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ تقریباً 90 لاکھ افراد تشخیص سے محروم ہیں جبکہ 57 فیصد خواتین اور 41 فیصد مرد موٹاپے کا شکار ہیں، جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ زیپٹائیڈ کے اجرا سے نہ صرف مریضوں کے لیے جدید علاج دستیاب ہوگا بلکہ پاکستانی فارما انڈسٹری کے ترقیاتی سفر کو بھی نئی سمت ملے گی۔

Comments

Comments are closed.