BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.77 Decreased By ▼ -0.21 (-1.62%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 50.93 Decreased By ▼ -0.72 (-1.39%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.86 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 197.75 Decreased By ▼ -1.21 (-0.61%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.01 Decreased By ▼ -0.05 (-0.83%)
LOTCHEM 26.09 Decreased By ▼ -0.08 (-0.31%)
MLCF 89.28 Decreased By ▼ -1.95 (-2.14%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.94 Decreased By ▼ -0.30 (-0.85%)
PIBTL 14.18 Decreased By ▼ -0.53 (-3.6%)
PIOC 234.99 Decreased By ▼ -4.63 (-1.93%)
PPL 218.72 Decreased By ▼ -2.64 (-1.19%)
PRL 91.22 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 90.68 Decreased By ▼ -0.19 (-0.21%)
SSGC 23.10 Decreased By ▼ -0.20 (-0.86%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.58%)
TPLP 12.05 Decreased By ▼ -0.51 (-4.06%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 15 اکتوبر کو راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولتوں پر مشتمل چین میں تیار کی گئی نئی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کریں گی۔ یہ اقدام صوبے کی جدیدیت کی مہم کے تحت پاکستان میں ماحول دوست شہری ٹرانسپورٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس منصوبے کے تحت راولپنڈی شہر اور کینٹ کے لیے مرحلہ وار 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ بسیں فراہم کی جائیں گی ، پہلے مرحلے میں روات سے موٹر وے چوک سمیت 4 مختلف روٹس پر بس سروس کا آغاز کیا جائے گا ۔ بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں اور طلباء کے لیے سفر بالکل مفت ہوگا۔

یہ سروس شہریوں کو باوقار، معیاری اور قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کرے گی، جس سے ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد نے کہا کہ بس سروس کا آغاز عوامی فلاح کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس سے شہریوں کے روزمرہ سفر کے مسائل کم ہوں گے اور جدید سفری سہولتیں ہر طبقے تک پہنچیں گی۔

یہ منصوبہ پنجاب کے گرین ڈیولپمنٹ اہداف کے مطابق ٹریفک کے دباؤ اور آلودگی میں کمی میں مدد دے گا۔

ملک ابرار احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں حکومت سنبھالتے ہی گورننس، شفافیت اور عوامی خدمت کے شعبوں میں نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، روزگار، انفراسٹرکچر اور سوشل ویلفیئر کے میدان میں ان کی قیادت میں متعدد منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل یا آغاز کے مراحل میں ہیں۔اسکول ری ویمپنگ پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں جدید سہولیات کی فراہمی، ماں اور بچہ اسپتالوں کے قیام، پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم، سستا آٹا و اشیائے خوردونوش سکیم اور ڈیجیٹل گورننس جیسے اقدامات عوامی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل کر چکے ہیں،ان تمام منصوبوں کا مقصد صرف موجودہ چیلنجز کا حل نہیں بلکہ پنجاب کو ایک جدید، خوشحال اور فلاحی صوبے کے طور پر ترقی دینا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.