BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

الیکٹرک کار ساز ٹیم کی سندھ کے سینئر وزیر سے ملاقات، چارجنگ انفرااسٹرکچر پر بریفنگ

  • جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنا چاہتے ہیں، شرجیل انعام میمن
شائع October 8, 2025 اپ ڈیٹ October 8, 2025 12:31pm

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے الیکٹرک کار ساز کمپنی کے ایک وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی بھی موجود تھے۔

الیکٹرک کارساز کمپنی کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سعید غنی کو اپنی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے ماڈلز، مقامی سطح پر اسمبلنگ اور چارجنگ انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں وفد کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حکومت سندھ عوام کے لیے جدید، ماحول دوست اور کم لاگت سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے، الیکٹرک گاڑیوں سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔

سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے متعلق نجی شعبے کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ یہ صنعتی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھولے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور الیکٹرک وہیکلز اس سمت ایک اہم قدم ہیں۔

Comments

Comments are closed.