BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

اورکزئی میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

  • سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 19 خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔
شائع اپ ڈیٹ

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت کم از کم 11 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر اورکزئی میں آپریشن کیا۔

آج نیوز کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے نائب 33 سالہ میجر طیب راحت نے بہادری سے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید میجر طیب راحت بھی راولپنڈی کے رہائشی تھے۔ ان کے ساتھ 9 مزید جوان بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے ان بہادر سپاہیوں میں ضلع خیبر کے رہائشی 38 سالہ نائب صوبیدار اعظم گل، ضلع کرم کے رہائشی 35 سالہ نائیک عادل حسین، ضلع ٹانک کے رہائشی 34 سالہ نائیک گل امیر، ضلع مردان کے رہائشی 31 سالہ لانس نائیک شیر خان، ضلع مانسہرہ کے رہائشی 32 سالہ لانس نائیک طالش فراز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ضلع کرم کے رہائشی 32 سالہ لانس نائیک ارشاد حسین، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی طفیل خان، ضلع صوابی کے رہائشی 23 سالہ سپاہی عاقب علی اور ضلع ٹانک کے رہائشی 24 سالہ سپاہی محمد زاہد بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 19 خوارج ہلاک کر دیے گئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بہادر سپاہیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کو پاکستان کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش میں ناکامی ہوگی۔

Comments

Comments are closed.