BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

اندرون ملک پروازوں کی منسوخی سے کاروبار متاثر، لاہور چیمبر کا اظہار تشویش

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈومیسٹک پروازوں کی بار بار منسوخی اور تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
شائع October 6, 2025 اپ ڈیٹ October 6, 2025 01:05pm

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈومیسٹک پروازوں کی بار بار منسوخی اور تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ کاروباری طبقے کے لیے بڑے مالی نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔

صدر فہیم الرحمان سہگل، سینئر نائب صدر تنظیر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے کہا کہ ایئر لائنز صرف بین الاقوامی روٹس کو ترجیح دے رہی ہیں، جب کہ اندرون ملک پروازوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ مقامی تجارت، کاروباری رابطوں اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں کی غیر ضروری منسوخی اور طویل تاخیر معمول بن چکی ہے، جس سے تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو وقت کی پابندی کے تقاضے پورے کرنے میں مشکلات درپیش ہیں جس کے نتیجے میں کاروباری مواقع ضائع، ترسیلات میں تاخیر اور سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔

چیمبر نے مطالبہ کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام ایئر لائنز کو پابند کرے کہ وہ ڈومیسٹک روٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق چلائیں۔

ایل سی سی آئی نے مشورہ دیا کہ ایئر لائنز پر کم از کم پروازوں کی فریکوئنسی برقرار رکھنے کی شرط عائد کی جائے اور تاخیر یا منسوخی کی صورت میں مسافروں کو عالمی معیار کے مطابق متبادل معاوضہ یا رقم واپس کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں پر تاجر برادری کی سہولت کے لیے کاؤنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔

Comments

Comments are closed.