BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر 2025 تک ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا جائیں گے۔

وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرپا اسٹرٹیجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے جو باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور متعدد شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنما تجارتی تعاون کے فروغ اور آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں نئی شراکت داری کے امکانات پر غور کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم انور ابراہیم کی موجودگی میں متعدد شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق، یہ دورہ پاکستان کے ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان امن، استحکام، تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے فروغ کے مشترکہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔

پاکستانی وفد اس دورے کے دوران باہمی مفاد پر مبنی روابط کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کی بنیادوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرامید ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.