BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ستمبر 2025 : پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد ریکارڈ

  • وزارتِ خزانہ کے 3.5 سے 4.5 فیصد کے تخمینے سے نمایاں طور پر زیادہ شرح ریکارڈ کی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں سالانہ بنیاد پر مجموعی مہنگائی (ہیڈ لائن انفلیشن) کی شرح ستمبر 2025 میں 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ وزارتِ خزانہ کی 3.5 تا 4.5 فیصد کی پیش گوئی سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال اور ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی۔ ستمبر 2024 میں یہ شرح 6.9 فیصد رہی تھی۔

ماہانہ بنیاد پر ستمبر 2025 میں مہنگائی 2 فیصد بڑھی جبکہ اگست میں 0.6 فیصد کمی اور ستمبر 2024 میں 0.5 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

شہری و دیہی علاقوں میں مہنگائی کا فرق: شہری علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد (اگست میں 3.4 فیصد، ستمبر 2024 میں 9.3 فیصد) ماہانہ بنیاد پر اضافہ 1.5 فیصد (اگست میں 0.7 فیصد کمی، ستمبر 2024 میں 0.5 فیصد کمی)

دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد (اگست میں 2.4فیصد، ستمبر 2024 میں 3.6فیصد)، ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 2.8 فیصد (اگست اور ستمبر 2024 دونوں میں 0.5 فیصد کمی)

حکومت کی پیش گوئی اور سیلاب کا اثر: وزارتِ خزانہ نے اپنی ماہانہ معاشی رپورٹ میں ستمبر 2025 کے لیے 3.5 تا 4.5 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی کی تھی اور اس کی بڑی وجہ جون کے آخر سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث آنے والے شدید سیلاب کو قرار دیا گیا تھا جو ستمبر تک شدت اختیار کر گیا۔

یہ قدرتی آفت خصوصاً پنجاب جیسے گنجان آباد علاقوں کو بری طرح متاثر کر گئی، جس سے رسد میں خلل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وزارت نے کہا تھا کہ ”مہنگائی میں عارضی اضافہ متوقع ہے لیکن یہ 3.5 سے 4.5 فیصد کی حدود میں رہے گی۔“

تاہم ادارہ شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے تازہ اعداد و شمار نے ظاہر کیا ہے کہ مہنگائی کی اصل شرح ان اندازوں سے کافی زیادہ رہی۔

Comments

Comments are closed.