سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین ترین سطح پر جاپہنچیں، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 3890 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3500 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 178 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے روپے پر جاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 4826 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.