BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویب اور موبائل پر چیٹ جی پی ٹی کے لیے والدین کی نگرانی کے فیچرز متعارف کر رہا ہے۔ یہ اقدام ایک نوعمر کی خودکشی کے بعد سامنے آیا ہے، نوعمر کے والدین نے مقدمہ دائر کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیٹ بوٹ نے مبینہ طور پر متوفی کو نقصان پہنچانے کے طریقے بتائے تھے۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچرز والدین اور نوعمروں کو اکاؤنٹس لنک کرنے کی سہولت فراہم کریں گے ،تاکہ مضبوط حفاظتی اقدامات نافذ کیے جا سکیں۔ امریکی ریگولیٹرز پہلے ہی چیٹ بوٹس کے ممکنہ منفی اثرات کے باعث اے آئی کمپنیوں کی جانچ تیز کر چکے ہیں۔ اگست میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ میٹا کے اے آئی ماڈلز بچوں کے ساتھ خطرناک نوعیت کی گفتگو میں شامل ہو سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچرز والدین اور نوعمروں کو اپنے اکاؤنٹس کو لنک کرنے کی سہولت فراہم کریں گے ،تاکہ ایک مضبوط حفاظتی فریم ورک نافذ کیا جا سکے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی ریگولیٹرز چیٹ بوٹس کے ممکنہ منفی اثرات کے باعث اے آئی کمپنیوں کی جانچ تیز کر چکے ہیں، خصوصاً اگست میں ان رپورٹس کے بعد کہ میٹا ( ایم اے ٹی اے) کے اے آئی ماڈلز بھی بچوں کے ساتھ خطرناک نوعیت کی گفتگو میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اوپن اے آئی نے واضح کیا ہے کہ یہ نیا نظام والدین کو کئی اہم معاملات میں فیصلے کرنے کا اختیار دے گا ، والدین حساس مواد کی تشہیر کو محدود کر سکیں گے۔اسی طرح وہ یہ طے کر سکیں گے کہ چیٹ جی پی ٹی ماضی کی چیٹس کو یاد رکھے یا نہیں۔

اس کے علاوہ وہ اس بات کا بھی فیصلہ کر سکیں گے کہ چیٹ کو اوپن اے آئی کے تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے یا نہیں۔

والدین کو خاموش اوقات مقرر کرنے کی اجازت بھی ہوگی، تاکہ مخصوص اوقات میں نوعمر رسائی حاصل نہ کر سکیں۔وہ آواز کے موڈ، امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ جیسے فیچرز کو بھی غیر فعال کر سکیں گے۔

اوپن اے آئی نے واضح کیا ہے کہ والدین کو نوعمروں کی چیٹ ٹرانسکرپٹس تک براہِ راست رسائی نہیں ہوگی۔ کمپنی کے مطابق رازداری کے اس سخت اصول کو صرف نایاب صورتوں میں نرم کیا جائے گا، جب سسٹم سنگین حفاظتی خطرے کی نشاندہی کرے گا۔ ایسی صورتوں میں بھی والدین کو صرف اتنی معلومات فراہم کی جائیں گی جو نوجوانوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میٹا نے بھی اپنی اے آئی مصنوعات کے لیے نابالغ صارفین کی حفاظت کے نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ چیٹ جی پی ٹی کا یہ اقدام اے آئی انڈسٹری میں کم عمر صارفین کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.