لیہہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک، صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لیہہ، لداخ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی حکام مظاہروں کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، یہ بھارت کی جانب سے زیر قبضہ علاقے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پالیسی کا ایک اور مظہر ہے۔
میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیہ میں جاری احتجاج پرتشدد رخ اختیار کرگئے ہیں۔
حکومت مخالف احتجاج (ایجی ٹیشن) کے دوران کم از کم چار مظاہرین شہید جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اطلاعات کے مطابق درجنوں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی دفتر کو آگ لگادی اور پولیس سے جھڑپیں کیں۔ مقامی حکام نے لیہہ میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.