BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

جاپان کی معروف الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیراموٹرز نے پاکستان میں اپنا فلیگ شپ الیکٹرک تھری وہیلر کیورو (Kyoro) رکشہ متعارف کرادیا ہے۔

بدھ کو جاری کیے گئے پریس بیان کے مطابق یہ تھری وہیلر مسافروں کی آمدورفت اور لاجسٹکس دونوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

کیورو کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے جو ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے اور 11.7 کلو واٹ آور بیٹری کی طاقت اسے مقامی سڑکوں کے لیے انتہائی موزوں بناتی ہے جب کہ محض چار گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔

پاکستان میں آمد ٹیراموٹرز کے اس مشن کا ایک اہم سنگِ میل ہے جس کے تحت وہ ایشیا اور افریقہ میں پائیدار، سستی اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے۔

اپنی ترقیاتی حکمت عملی کے طور پر کمپنی پاکستان میں واحد ڈسٹری بیوٹر پارٹنرز کی تلاش میں ہے تاکہ ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ کے تصور کو فروغ دیا جا سکے۔

پڑوسی ملک کی تین وہیلر مارکیٹ میں کامیابی کے بعد کمپنی کو یقین ہے کہ کیورو پاکستان میں بھی ڈرائیورز کی آمدنی بڑھانے اور سستی و جدید شہری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ٹیراموٹرز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر گو سوزوکی نے کہا کہ بطور ایک جاپانی کمپنی ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنی جدید ای وی ٹیکنالوجی اور قابلِ اعتماد انجینئرنگ پاکستان لارہے ہیں, ہم پاکستان کو ان اہم منڈیوں میں سے ایک سمجھتے ہیں جہاں ہم ایشیا میں پائیدار سفری سہولتوں کے منظرنامے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

کیورو کے آغاز اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہمارا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ایندھن پر انحصار کم کرنا اور ایک صاف ستھرا،ماحول دوست اور زیادہ مؤثر ٹرانسپورٹ نظام قائم کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.