BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 60 برس مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سییارتو سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ہنگری میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسلام آباد کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا اور ان روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

۔

پیٹر سییارتو نے وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہنگری کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے میں ذاتی دلچسپی اور تعاون فراہم کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی سرمایہ کاری کے تحفظ اور سول ایوی ایشن میں تعاون سے متعلق معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا، ساتھ ہی پاکستان اور ہنگری کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدے کو بھی زیرِ غور لایا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستانی طلبہ کے لیے 400 اسکالرشپس فراہم کرنے پر ہنگری کا شکریہ ادا کیا جبکہ پیٹر سییارتو نے پاکستانی نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے اپنے ملک کے عزم کو دہرایا۔

ملاقات میں علاقائی و عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.