BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ یو بی جی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ،تاکہ نجی شعبے کے روابط مضبوط ہوں اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔

انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے حالیہ کامیاب دورۂ سعودی عرب اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

زبیر طفیل کے مطابق اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں نہ صرف باہمی اعتماد کو مستحکم کریں گی بلکہ تجارت، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے ٹھوس بنیاد بھی فراہم کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں خالص غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) فی الحال 74.5 ملین امریکی ڈالر ہے، جبکہ پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات 4.5 ارب ڈالر اور برآمدات تقریباً 710 ملین ڈالر ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے تجویز دی کہ تجارتی نمائشوں کا اہتمام ایک دوسرے کی منڈیوں میں کیا جائے ،تاکہ تجارتی و کاروباری مواقع کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ وعدوں کے نتیجے میں آئندہ برسوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو نہ صرف دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا بلکہ خطے کے استحکام اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

زبیر طفیل نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہے اور تاجر برادری بھی اس وژن کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.