BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ نے اپریل 2025 میں پہلا فنڈ متعارف کرانے کے بعد محض چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں 100 ارب روپے کے اثاثہ جات برائے انتظام (اے یو ایمز) کی حد عبور کرلی ہے۔ اس سنگِ میل کے ساتھ ہی کمپنی پاکستان کی تاریخ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی بن گئی ہے۔

کمپنی نے اپنی اس کامیابی کا سہرا ادارہ جاتی اور ریٹیل سرمایہ کاروں کی بھرپور شمولیت کو دیا۔ اس موقع پر سی ای او محمد شعیب سی ایف اے نے کہا کہ ہم اپنے معزز سرمایہ کاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سنگِ میل کو ممکن بنایا، یہ کامیابی ہمارے مضبوط اسپانسر شپ، شفاف گورننس فریم ورک اور پروفیشنل مینجمنٹ ٹیم پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم عالمی معیار کے سود سے پاک سرمایہ کاری حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو شفافیت، اعتماد اور بہترین خدمات پر مبنی ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے لکی انویسٹمنٹس نے چار شریعت کے مطابق فنڈز متعارف کرائے ہیں — لکی اسلامک منی مارکیٹ فنڈ، لکی اسلامک انکم فنڈ، لکی اسلامک اسٹاک فنڈ، اور لکی اسلامک فکسڈ ٹرم فنڈ۔ کمپنی نے ایک رضاکارانہ پنشن اسکیم (VPS) کا لائسنس بھی حاصل کرلیا ہے اور جلد ہی وی پی ایس پروڈکٹس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کو ریٹائرمنٹ کے لیے بچت میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ترغیب دی جاسکے۔

اپنے قیام کے بعد سے لکی انویسٹمنٹس نے چار شریعت کے مطابق فنڈز متعارف کرائے ہیں — لکی اسلامک منی مارکیٹ فنڈ، لکی اسلامک انکم فنڈ، لکی اسلامک اسٹاک فنڈ اور لکی اسلامک فکسڈ ٹرم فنڈ۔

کمپنی نے ایک رضاکارانہ پنشن اسکیم (وی پی ایس) کا لائسنس بھی حاصل کرلیا ہے اور جلد وی پی ایس پروڈکٹس لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کو ریٹائرمنٹ کے لیے بچت میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ترغیب دی جاسکے۔

اس کے علاوہ، لکی انویسٹمنٹس صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ مل کر سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی پنشن فنڈز قائم کرنے پر بھی کام کررہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.