BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تنازعات، بالخصوص مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کا خواہاں ہے، تاہم بھارت سے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ فیصلہ ہم پر ہے کہ ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا جنگ کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔

لندن میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی جیسے معاملات پر بات چیت چاہتا ہے لیکن کسی کمزوری کی بنیاد پر نہیں بلکہ مساوی شرائط پر۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن کی کلید ہے، اس کے حل کے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔

وزیر اعظم نے 10 مئی کو بھارت کے خلاف بڑی فتح کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج اور عوام کی یکجہتی نے دشمن کو سبق سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ،مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی اتحاد نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فتح کے بعد عالمی برادری میں پاکستان کا وقار اور مقام مزید بلند ہوا ہے اور اب دنیا پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلا کر معاشی طور پر خودمختار بنانا ہوگا ،تاکہ دنیا ہمیں بڑی معیشتوں کی طرح اہمیت دے۔

غزہ کی صورتحال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 65 ہزار سے زائد اموات انسانیت کے خلاف جرم ہے اور اسلامی دنیا سمیت عالمی برادری کو فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے لیے آگے آنا چاہیے۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 38.5 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجی گئیں جن کے بغیر معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2022 میں جب حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، لیکن وزیراعظم کی قیادت نے معیشت کو سنبھالا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر خطے میں طاقت کا نیا توازن قائم کر دیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ایسی تاریخی شکست دی جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ملک کو معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہیں۔

Comments

Comments are closed.