BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.69%)
BAFL 58.68 Increased By ▲ 0.24 (0.41%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.46 Increased By ▲ 0.47 (1.38%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 196.16 Increased By ▲ 3.19 (1.65%)
FABL 90.00 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
FCCL 53.36 Increased By ▲ 0.53 (1%)
FFL 18.14 Increased By ▲ 0.19 (1.06%)
GGL 19.10 Increased By ▲ 0.13 (0.69%)
HBL 288.34 Increased By ▲ 2.84 (0.99%)
HUBC 215.65 Increased By ▲ 1.27 (0.59%)
HUMNL 10.93 Increased By ▲ 0.05 (0.46%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.16 (0.57%)
MLCF 87.50 Increased By ▲ 0.99 (1.14%)
OGDC 322.75 Increased By ▲ 2.79 (0.87%)
PAEL 40.20 Increased By ▲ 0.78 (1.98%)
PIBTL 17.17 Increased By ▲ 0.50 (3%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 6.94 (2.61%)
PPL 230.15 Increased By ▲ 1.97 (0.86%)
PRL 34.86 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.40 (1.5%)
TELE 8.71 Increased By ▲ 0.43 (5.19%)
TPLP 8.69 Increased By ▲ 0.47 (5.72%)
TRG 70.05 Increased By ▲ 0.34 (0.49%)
UNITY 11.73 Increased By ▲ 0.06 (0.51%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاریرہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 281.46 کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل 31 واں روز ہے جب ڈالر روپے کے مقابلے تنزلی کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 281.47 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر ڈالر نے جمعہ کو ایشیائی مارکیٹ میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زیادہ تر استحکام برقرار رکھا کیونکہ سرمایہ کار فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے بعد نئے محرکات کے منتظر تھے۔ جاپان کے مرکزی بینک کے پالیسی فیصلے سے قبل ڈالر ین کے مقابلے میں معمولی طور پر بڑھا۔

ڈالر انڈیکس میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا جو بدھ کو ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح سے معمولی بحالی تھی۔ یہ کمی اس وقت آئی جب فیڈ نے شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی تھی لیکن ساتھ ہی یہ اشارہ دیا تھا کہ آنے والے مہینوں میں قرض لینے کی لاگت تیزی سے کم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

امریکی کرنسی مسلسل تیسری ہفتہ وار کمی کے راستے پرگامزن ہے۔

ین کے مقابلے میں ڈالر آخری بار 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 148.085 یین پر ٹریڈ ہوا، اس سے پہلے کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ جاپان میں بنیادی صارف قیمتیں 9 ماہ کی سب سے سست رفتار سے بڑھیں۔

افراطِ زر کی یہ رپورٹ جاپان کے مرکزی بینک کے لیے آج بعد میں پالیسی کا فیصلہ کرتے وقت ایک اہم عنصر ہوگی جبکہ مارکیٹیں وسیع پیمانے پر توقع کر رہی ہیں کہ سود کی شرح کو 0.5 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.