BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اگست: ریئر انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 100.10 پر ریکارڈ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں پاکستان کا رئیل ایفیکٹیو...
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں پاکستان کا رئیل ایفیکٹیو ایکسچینج ریٹ (ریئر) معمولی اضافے کے بعد 100.10 پر پہنچ گیا، جو جولائی 2025 میں 100.01 تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ریئر انڈیکس میں ماہانہ 0.09 فیصد اضافہ ہوا، تاہم اگست 2024 کے مقابلے میں ریئر انڈیکس میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب یہ 100.16 پر موجود تھا۔

ریئر انڈیکس کے 100 سے اوپر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ملکی برآمدات غیر مسابقتی جبکہ درآمدات سستی ہوجاتی ہیں جبکہ 100 سے نیچے ہونے پر صورتحال اس کے برعکس ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی کہ ریئر انڈیکس کا 100 ہونا کرنسی کی حقیقی متوازن قدر کی نشاندہی نہیں کرتا بلکہ 2010 کی اوسط کے مقابلے میں ہونے والی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی دوران نومینل ایفیکٹیو ایکسچینج ریٹ (این ای ای آر) میں اگست 2025 کے دوران 0.90 فیصد ماہانہ اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 37.84 پر پہنچ گیا جو جولائی 2025 میں 37.51 تھا،تاہم سالانہ بنیادوں پر نیئر انڈیکس میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جب اگست 2024 میں یہ 38.15 پر تھا۔

ریئر کیا ہے؟

اسٹیٹ بینک کے مطابق ریئر ایک ایسا اشاریہ ہے جو کسی بھی ملک میں سامان کی ایک ٹوکری کی قیمت کو اس ملک کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں اسی ٹوکری کی قیمت کے مقابلے میں ماپتا ہے۔ یہ قیمتیں برائے نام ایکسچینج ریٹ کے ذریعے ایک ہی کرنسی میں ظاہر کی جاتی ہیں اور ہر شراکت دار کی ٹوکری کو اس کے درآمدات، برآمدات یا کل تجارت میں حصے کے مطابق وزن دیا جاتا ہے۔

Comments

Comments are closed.