BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 59.30 Decreased By ▼ -0.54 (-0.9%)
BIPL 27.19 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 34.69 Decreased By ▼ -0.59 (-1.67%)
CNERGY 13.14 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
DFML 18.46 Increased By ▲ 0.38 (2.1%)
DGKC 213.87 Decreased By ▼ -3.14 (-1.45%)
FABL 99.87 Decreased By ▼ -0.08 (-0.08%)
FCCL 57.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
FFL 16.27 Decreased By ▼ -0.15 (-0.91%)
GGL 24.10 Decreased By ▼ -0.26 (-1.07%)
HBL 324.19 Decreased By ▼ -2.02 (-0.62%)
HUBC 211.30 Decreased By ▼ -2.12 (-0.99%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.11 (-1.02%)
KEL 7.54 Increased By ▲ 0.06 (0.8%)
LOTCHEM 27.98 Increased By ▲ 0.23 (0.83%)
MLCF 100.80 Decreased By ▼ -2.18 (-2.12%)
OGDC 321.76 Decreased By ▼ -2.02 (-0.62%)
PAEL 43.35 Decreased By ▼ -0.55 (-1.25%)
PIBTL 16.55 Decreased By ▼ -0.13 (-0.78%)
PIOC 272.00 Decreased By ▼ -4.19 (-1.52%)
PPL 229.90 Increased By ▲ 0.43 (0.19%)
PRL 72.15 Increased By ▲ 2.04 (2.91%)
SNGP 103.55 Decreased By ▼ -0.11 (-0.11%)
SSGC 27.14 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.70 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 15.26 Decreased By ▼ -0.42 (-2.68%)
TRG 60.40 Decreased By ▼ -0.73 (-1.19%)
UNITY 12.19 Increased By ▲ 0.15 (1.25%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے جڑواں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہو کر صرف 20 منٹ رہ جائے گا۔ یہ اعلان پیر کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ہے، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ منصوبہ مارگلہ اسٹیشن، اسلام آباد سے لے کر صدر اسٹیشن، راولپنڈی تک مکمل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف وقت اور ایندھن کی بچت کا باعث بنے گا بلکہ اس سے جڑواں شہروں کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

منصوبے کے تحت ریلوے ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جبکہ سروس کی نگرانی اور انتظامات کی ذمہ داری کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سپرد ہوں گے۔ اس روٹ کے لیے جدید ٹرینیں درآمد کی جائیں گی۔

حکام نے بتایا کہ منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ یہ اسکیم وزیراعظم شہباز شریف کے عوامی فلاح کے وژن کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے ہزاروں شہریوں کو معیاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس منصوبے کو عوامی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے شہری جڑواں شہروں کے درمیان تیزی سے سفر کر سکیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ سروس شہریوں کو کم لاگت اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گی، ساتھ ہی ٹریفک کے دباؤ میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری ریلوے، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر راولپنڈی، آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.