BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

برطانیہ اور امریکا اس ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورۂ برطانیہ کے دوران ایٹمی توانائی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ برطانوی حکومت کے مطابق اس شراکت داری سے نئے ایٹمی منصوبوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

برطانیہ نے حالیہ مہینوں میں ایٹمی توانائی کے توسیعی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں سائزویل سی پر 14 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری اور رولز رائس کے ذریعے ملک کا پہلا اسمال ماڈیولر ری ایکٹر (ایس ایم آر) تیار کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔

ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر منگل کو تعاون کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ اس میں امریکی کمپنی ایکس انرجی اور برطانیہ کی سینٹرکا کی جانب سے شمال مشرقی انگلینڈ میں 12 جدید ماڈیولر ری ایکٹرز کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

امریکی کمپنی ہولٹیک انٹرنیشنل، فرانس کی ای ڈی ایف اور برطانیہ کی ٹریٹیکس بھی وسطی انگلینڈ میں 11 ارب پاؤنڈ کے منصوبے کے تحت ڈیٹا سینٹرز کے لیے ایس ایم آرز لگانے کا اعلان کریں گے۔

اس نئے تعاون کے تحت ایٹمی ریگولیشن کا فریم ورک بھی بنایا جائے گا تاکہ ایک ملک میں حفاظتی جانچ منظور ہونے پر دوسرا ملک اسے اپنا سکے، جس سے لائسنسنگ کا وقت کم ہو کر دو سال رہ جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ یہ بڑے وعدے ایٹمی توانائی کا سنہری دور ثابت ہوں گے اور طویل المدتی طور پر گھریلو بل کم کرنے میں مددگار ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.