BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

نیپال کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز نوجوان مظاہرین سے مذاکرات دوبارہ شروع کرے گی تاکہ ملک کے لیے ایک نئے عبوری رہنما کا فیصلہ کیا جا سکے۔

فوجی ترجمان راجا رام بسنت کے مطابق ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے اور عمل کو آہستہ آہستہ معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں بدترین مظاہروں کے نتیجے میں وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہو گئے۔

کٹھمنڈو کی سڑکوں پر فوجی گشت جاری ہے جبکہ دارالحکومت اور گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ نیپال کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو چکی ہے جبکہ 1,033 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں تاہم معمول کے مطابق جاری ہیں۔

یہ مظاہرے جن زی احتجاج کے نام سے مشہور ہوئے ہیں کیونکہ زیادہ تر شرکا نوجوان تھے جو حکومت کی کرپشن کے خلاف ناکامی اور روزگار کے مواقع کی کمی پر برہم تھے۔ مظاہرین نے سابق چیف جسٹس سشیلہ کارکی کو عبوری وزیراعظم کے طور پر تجویز کیا ہے، جنہوں نے درخواست قبول کرنے کی تصدیق بھارتی نشریاتی ادارے کو دی۔

مظاہروں کے دوران سرکاری عمارتوں سمیت سپریم کورٹ، وزراء کی رہائش گاہیں اور سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کا گھر بھی نذرِ آتش ہوا۔ سیاحتی شہر پوکھرا کے کئی ہوٹل اور کٹھمنڈو میں ہلٹن ہوٹل کو بھی آگ لگا دی گئی۔ صورتِ حال وزیراعظم کے استعفے کے بعد کچھ حد تک قابو میں آئی ہے، تاہم فوج کا کہنا ہے کہ مکمل امن و امان کی بحالی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

Comments

Comments are closed.