BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 23.25 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
BOP 28.40 Decreased By ▼ -0.26 (-0.91%)
CNERGY 13.65 Decreased By ▼ -0.43 (-3.05%)
DFML 15.43 Decreased By ▼ -0.30 (-1.91%)
DGKC 178.79 Decreased By ▼ -3.21 (-1.76%)
FABL 91.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 52.39 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.21 Decreased By ▼ -0.35 (-1.79%)
HBL 291.80 Decreased By ▼ -3.10 (-1.05%)
HUBC 193.70 Decreased By ▼ -0.34 (-0.18%)
HUMNL 8.60 Increased By ▲ 0.23 (2.75%)
KEL 5.78 Decreased By ▼ -0.18 (-3.02%)
LOTCHEM 23.81 Decreased By ▼ -0.66 (-2.7%)
MLCF 90.56 Decreased By ▼ -0.47 (-0.52%)
OGDC 306.75 Increased By ▲ 0.54 (0.18%)
PAEL 32.31 Decreased By ▼ -0.41 (-1.25%)
PIBTL 12.90 Decreased By ▼ -0.18 (-1.38%)
PIOC 233.05 Decreased By ▼ -1.51 (-0.64%)
PPL 214.70 Decreased By ▼ -0.82 (-0.38%)
PRL 96.28 Decreased By ▼ -4.53 (-4.49%)
SNGP 90.40 Decreased By ▼ -1.44 (-1.57%)
SSGC 22.50 Decreased By ▼ -0.64 (-2.77%)
TELE 6.70 Decreased By ▼ -0.11 (-1.62%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.75 Decreased By ▼ -1.33 (-2.51%)
UNITY 7.78 Increased By ▲ 0.10 (1.3%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)

امریکہ کے قدامت پسند سیاسی کارکن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ حملہ ایک دور سے فائر کی گئی گولی سے کیا گیا جسے ریاست کے گورنر نے سیاسی قتل قرار دیا۔

اطلاعات کے مطابق یوٹاہ ویلی یونیورسٹی، اوریم میں ہونے والے اس پروگرام میں 3 ہزار افراد شریک تھے جب 31 سالہ کرک پر ایک سنائپر نے فائر کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور اب تک گرفتار نہیں ہوسکا اور تاحال تفتیش اور تلاش جاری ہے۔ دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا کیونکہ ان کا واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کرک خطاب کے دوران اچانک گر پڑے جب ایک گولی چلنے کی آواز آئی۔ وہ اس وقت سامعین کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جو امریکی گن وائلنس سے متعلق تھا۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے جاری ویڈیو پیغام میں قاتل کو تلاش کرنے اور سیاسی تشدد کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم اتوار تک سرنگوں رہے گا۔ ٹرمپ نے اس واقعے کو امریکی سیاست میں بڑھتے تشدد کی سنگین مثال قرار دیا۔

یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے کہا کہ یہ ریاست اور ملک کے لیے ایک سیاہ دن ہے اور اس قتل کو صریحاً سیاسی اقدام قرار دیا۔

چارلی کرک نے کنزرویٹو یوتھ آرگنائزیشن ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی بنیاد رکھی تھی اور نوجوان ووٹرز کو ٹرمپ کی حمایت کے لیے منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے 5.3 ملین فالوورز سوشل میڈیا پر موجود تھے جبکہ وہ ایک مقبول ریڈیو اور پوڈکاسٹ شو کے میزبان بھی تھے۔

یہ واقعہ حالیہ برسوں میں امریکی سیاسی رہنماؤں پر حملوں کی سلسلہ وار وارداتوں کی تازہ ترین کڑی ہے، جس نے سیاسی عدم برداشت اور تشدد میں خطرناک اضافہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.