BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بدھ کے روز غیر معینہ مدت کے کرفیو کے بعد سڑکیں سنسان رہیں جبکہ پارلیمنٹ کے باہر مسلح فوجی اہلکار پہرہ دے رہے تھے۔ دو روزہ کرپشن مخالف ہنگامہ خیز مظاہروں کے نتیجے میں وزیرِاعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہوگئے۔ یہ بحرانی صورتحال اُس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پابندی لگائی گئی، جسے پیر کے روز اُس وقت واپس لیا گیا جب پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔

منگل کو مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی جس سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔ فوجی فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف رہے، جبکہ جلائی گئی گاڑیاں اور ملبہ اطراف میں بکھرا ہوا تھا۔ سپریم کورٹ، وزراء کے گھروں اور کے پی شرما اولی کی نجی رہائش کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کھٹمنڈو کا مرکزی ایئرپورٹ سہ پہر تک بند رہا جس سے پروازیں متاثر ہوئیں۔

فوج کے ترجمان راجا رام بسنیت کے مطابق ہم پہلے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پابند ہیں۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کرفیو جمعرات کی صبح تک برقرار رہے گا، جبکہ متعلقہ فریقین بحران ختم کرنے اور مسئلے کے حل کیلئے رابطے میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ سابق جج بالارام کے سی نے مظاہرین سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ ان کے بقول پارلیمنٹ تحلیل ہونی چاہیے اور نگران حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔

زیادہ تر مظاہرین نوجوان تھے جو کرپشن، بے روزگاری اور مواقع کی کمی پر نالاں ہیں۔ نوکریوں کے فقدان نے لاکھوں نیپالی شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت اختیار کرنے پر مجبور کر رکھا ہے۔

بھارت نے بھی صورتِ حال پر تشویش ظاہر کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ نیپال کا امن اور خوشحالی بھارت کیلئے نہایت اہم ہے اور عوام سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔

Comments

Comments are closed.