BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز اور جارحانہ اقدام قرار دیا ہے، جو خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔

حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے، اور اپنی ذاتی حیثیت میں جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ”امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔“

۔

انہوں نے بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ فضائی حملہ، جو قطری سرزمین پر اسرائیل کی اولین کارروائیوں میں سے ایک ہے، دوحہ کے ویسٹ بے علاقے کی رہائشی عمارتوں پر کیا گیا، جہاں مبینہ طور پر حماس کے رہنما مقیم تھے۔ اس واقعے نے دنیا بھر میں شدید مذمت کو جنم دیا۔

قطر نے اس حملے کو ”بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی“ اور ”بین الاقوامی قانون اور اپنی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی“ قرار دیا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسے قطر کی علاقائی سالمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔

متعدد عرب ممالک، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن شامل ہیں، نے بھی اس حملے کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دے کر مذمت کی۔ سعودی ولی عہد نے قطر سے مکمل یکجہتی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تحفظ اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسرائیل نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سینئر حماس رہنماؤں، بشمول خلیل الحیّہ، کو نشانہ بنانے والی ایک ”عین ہدف پر مبنی کارروائی“ تھی۔

Comments

Comments are closed.