BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

بھارت میں نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے منگل کو ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، یہ عمل اس وقت شروع ہوا جب سابق عہدے دار نے اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔

جگدیپ دھنکھڑ، جن کی مدتِ کار 2027 میں ختم ہونا تھی، نے جولائی میں صحت کے مسائل کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔ بھارتی آئین کے تحت وفاقی قانون ساز خفیہ رائے شماری کے ذریعے نائب صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت حکومتی اتحاد نے سی پی رادھا کرشنن کو امیدوار نامزد کیا ہے، جو مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکنِ پارلیمان اور فی الحال مغربی ریاست مہاراشٹرا کے گورنر ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے سابق جج بی سدھرشن ریڈی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ تاہم پارلیمان میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی اکثریت کے باعث رادھا کرشنن کی کامیابی کو تقریباً یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت میں نائب صدر ملک کا دوسرا بڑا آئینی عہدہ ہوتا ہے اور وہ پارلیمان کے ایوانِ بالا کے چیئرمین بھی ہوتے ہیں۔ نائب صدر عارضی طور پر صدر کے فرائض بھی انجام دے سکتے ہیں اگر منصب خالی ہو۔

تاہم صدر اور نائب صدر کے عہدے زیادہ تر علامتی نوعیت کے ہوتے ہیں کیونکہ انتظامی اختیارات وزیراعظم اور کابینہ کے پاس ہوتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.