BR100 Increased By (0.07%)
BR30 Decreased By (-0.17%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.17%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.48%)
BIPL 24.87 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.83 Decreased By ▼ -0.15 (-1.16%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.71 (4.06%)
DGKC 189.35 Increased By ▲ 2.13 (1.14%)
FABL 93.00 Decreased By ▼ -0.71 (-0.76%)
FCCL 51.61 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 302.51 Decreased By ▼ -1.27 (-0.42%)
HUBC 200.27 Increased By ▲ 1.31 (0.66%)
HUMNL 9.89 Increased By ▲ 0.04 (0.41%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 91.21 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
OGDC 314.70 Increased By ▲ 1.31 (0.42%)
PAEL 35.04 Decreased By ▼ -0.20 (-0.57%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -1.12 (-0.47%)
PPL 220.59 Decreased By ▼ -0.77 (-0.35%)
PRL 92.05 Increased By ▲ 0.83 (0.91%)
SNGP 90.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.3%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.09 (-1.18%)
TPLP 12.20 Decreased By ▼ -0.36 (-2.87%)
TRG 55.03 Decreased By ▼ -0.76 (-1.36%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 281.61 روپے پر جاپہنچا۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل 23 واں روز ہے جب ڈالر روپے کے مقابلے تنزلی کا شکار رہا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 281.62 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر تقریباً سات ہفتوں کی کم ترین سطح تک گر گیا کیونکہ سرمایہ کار ایسے امریکی اعداد و شمار میں ممکنہ ترامیم کے منتظر ہیں جو یہ ظاہر کر سکتی ہیں کہ روزگار کی منڈی کی صورتحال ابتدائی اندازوں سے بھی زیادہ خراب ہے۔ اس پیش رفت نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید بڑی شرح سود میں کٹوتیوں کے امکانات کو تقویت دی ہے۔

ایشیا میں منگل کو امریکی ڈالر انڈیکس 24 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح 97.344 تک گر گیا، یہ کمی ان ابتدائی بینچ مارک ترامیم سے قبل دیکھی گئی جو اپریل 2024 سے مارچ 2025 کے دوران کے روزگار کے اعداد و شمار سے متعلق ہیں۔

ماہرینِ معیشت کو توقع ہے کہ تقریباً 8 لاکھ ملازمتوں میں کمی کی نشاندہی کی جا سکتی ہے، جو اس بات کا عندیہ دے گی کہ فیڈرل ریزرو زیادہ سے زیادہ روزگار کے ہدف کے حصول کی کوششوں میں تاخیر کا شکار ہے۔

دی وال اسٹریٹ جرنل کی منگل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے مشیروں نے لیبر اسٹیٹسٹکس بیورو کی مبینہ خامیوں پر مشتمل ایک رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی ہے جو آنے والے ہفتوں میں شائع کی جا سکتی ہے۔ یہ بات نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتائی گئی۔

گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی ایل ایس کی کمشنر ایریکا میک اینٹارفر کو برطرف کر دیا تھا اور ان پر بغیر کسی ثبوت کے روزگار سے متعلق اعداد و شمار میں جعل سازی کا الزام عائد کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.