جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ جاپانی وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا نے حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) میں تقسیم سے بچنے کے لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِاعظم کے دفتر نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
ایشیبا کی قیادت میں ایل ڈی پی اتحاد گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد سے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں دونوں کے انتخابات میں اکثریت کھو بیٹھا ہے، جس کی وجہ ووٹروں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر غصہ بتایا جا رہا ہے۔
ایل ڈی پی کے قانون ساز پیر کے روز اس پر ووٹ ڈالنے والے ہیں کہ آیا قیادت کے انتخابات کرائے جائیں یا نہیں۔
ایشیبا کی حکومت نے گزشتہ ہفتے امریکا کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی تھی۔


Comments
Comments are closed.