BR100 Decreased By (-0.59%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.37 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.22 Increased By ▲ 0.73 (4.17%)
DGKC 185.79 Decreased By ▼ -1.43 (-0.76%)
FABL 93.40 Decreased By ▼ -0.31 (-0.33%)
FCCL 51.04 Decreased By ▼ -0.61 (-1.18%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 301.88 Decreased By ▼ -1.90 (-0.63%)
HUBC 198.10 Decreased By ▼ -0.86 (-0.43%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.00 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.03 Decreased By ▼ -0.14 (-0.53%)
MLCF 89.44 Decreased By ▼ -1.79 (-1.96%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 235.99 Decreased By ▼ -3.63 (-1.51%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.45 Increased By ▲ 0.23 (0.25%)
SNGP 90.63 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.11 Decreased By ▼ -0.45 (-3.58%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 7.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

برطانوی شہزادہ ہیری اس ہفتے اپنے وطن واپس آ رہے ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ تقریباً 20 ماہ بعد اپنے والد کنگ چارلس سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ یہ ممکنہ ملاقات شاہی خاندان میں مصالحت کی ابتدائی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

پیر کے روز ہیری ویل چائلڈ ایوارڈز میں شریک ہوں گے، جو شدید بیمار بچوں کے لیے ایک سالانہ تقریب ہے۔ اس موقع پر ماہرین کا خیال ہے کہ والد اور بیٹے کی ملاقات شاہی خاندان کے اندر پائے جانے والے اختلافات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ہیری نے اپنے والد کو فروری 2024 میں آخری بار دیکھا تھا، جب کنگ چارلس کے کینسر کے علاج کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔ تاہم 2020 میں ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے شاہی ذمہ داریوں سے علیحدہ ہوکر کیلیفورنیا منتقل ہونے کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ اپنی کتاب اسپیر، مختلف انٹرویوز اور دستاویزی فلموں میں ہیری نے شاہی خاندان، بالخصوص اپنے والد اور بھائی پر سخت تنقید کی تھی۔

مئی میں ایک جذباتی انٹرویو میں ہیری نے کہا تھا کہ وہ مفاہمت چاہتے ہیں کیونکہ زندگی قیمتی ہے اور جھگڑوں کو طول دینا بے سود ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق لندن میں کنگ چارلس کے کمیونیکیشن چیف اور ہیری کے نمائندوں کی خفیہ ملاقات بھی ہوئی ہے، جسے مصالحت کی طرف اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بادشاہ اور ان کے چھوٹے بیٹے کا دوبارہ قریب آنا شاہی خاندان اور ادارہ جاتی ساکھ دونوں کے لیے ضروری ہے۔ تاہم یہ بھی واضح ہے کہ شہزادہ ولیم اس وقت اپنے بھائی سے صلح کے لیے تیار نہیں۔ اس سب کے باوجود، ہیری کی یہ واپسی شاہی خاندان میں تعلقات کے نئے موڑ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.