BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

وی آن (VEON) گروپ کا پاکستان کی ٹی پی ایل انشورنس حاصل کرنے میں اظہار دلچسپی

وی آن (VEON) گروپ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ، جو نیسڈیک پر درج وی اون لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، نے ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ کے...
شائع اپ ڈیٹ

وی آن (VEON) گروپ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ، جو نیسڈیک پر درج وی اون لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، نے ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ کے حصص اور کنٹرول کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جو پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں اس کی ممکنہ انٹری کی علامت ہے۔

یہ پیش رفت جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو دی گئی ٹی پی ایل انشورنس کی جانب سے ایک نوٹس کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

حصص کے حصول کے لئے عوامی سطح پر اظہار کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق مجوزہ معاہدہ تاحال متعلقہ ریگولیٹری اداروں سے درکار منظوریوں، بشمول ”فِٹ اینڈ پراپر“ معیار کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

وی آن گروپ نے فی الحال نہ تو خریدے جانے والے حصص کی تعداد ظاہر کی ہے اور نہ ہی خریداری کی قیمت، کیونکہ معاہدہ ضروری جانچ پڑتال (ڈیو ڈلجنس) اور حتمی معاہدوں پر دستخط سے مشروط ہے۔

اگر یہ خریداری آگے بڑھتی ہے تو وی اون گروپ کو لازمی طور پر ٹی پی ایل انشورنس کے باقی ماندہ ووٹنگ شیئرز میں سے کم از کم 50 فیصد کے لیے عوامی پیشکش (پبلک آفر) دینا ہوگی۔

ٹی پی ایل انشورنس میں ٹی پی ایل کارپ لمیٹڈ اکثریتی شیئر ہولڈر ہے، جس کا 52.87 فیصد حصص پر کنٹرول ہے۔ اس کے بعد فِن لینڈ کی فنڈ برائے صنعتی تعاون لمیٹڈ (Finnish Fund for Industrial Cooperation Ltd) کا حصہ 17.02 فیصد اور اینٹ وِکلنگز گیزیل شافٹ ایم بی ایچ (Entwicklungsgesellschaft MBH) کا حصہ 15.87 فیصد ہے۔

یہ انشورنس کمپنی 198.39 ملین حصص کے ادا شدہ سرمائے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

مالی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے، ٹی پی ایل انشورنس نے 30 جون 2025 تک اپنے کل اثاثے 8.46 ارب روپے اور شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی 2.68 ارب روپے ظاہر کی ہے۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں کمپنی کو 1.2 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا، جب کہ گزشتہ سال یعنی 2024 کی اسی مدت میں 7.2 کروڑ روپے منافع حاصل کیا گیا تھا۔

وی آن گروپ، جس کا صدر دفتر دبئی میں واقع ہے، پانچ ممالک میں کام کرتا ہے جن میں پاکستان، یوکرین، قازقستان، ازبکستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

پاکستان میں وی آن گروپ پاکستان موبائل کمیونی کیشنز لمیٹڈ (Jazz) کے ذریعے کام کر رہا ہے، جو ملک کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر ہے اور اس کے صارفین کی تعداد 7 کروڑ سے زائد ہے۔

وی آن گروپ نے پاکستان کے ٹیلی کام اور ڈیجیٹل شعبوں میں گہری مارکیٹ سمجھ، ریگولیٹری تقاضوں کی مکمل پاسداری اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.