BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بدھ تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، این ڈی ایم اے

  • لاہور، سیالکوٹ سمیت متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے پیر سے بدھ تک اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ موسلا دھار بارشوں کی وارننگ جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، بھکر، میانوالی اور فیصل آباد سمیت پہلے سے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور دریاؤں میں پانی کے زیادہ بہاؤ کے باعث مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے جو قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کو جنم دے سکتا ہے۔

پنجاب اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین سیلابوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے اور تباہ کن سیلاب سے تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے اتوار کو ہیڈ بلوکی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے راوی اپنے عروج پر ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ اب تک پنجاب میں سیلاب کے باعث 33 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ راوی کا مرکزی سیلابی ریلا ہیڈ بلوکی سے گزر رہا ہے جس کے باعث خانیوال، اوکاڑہ اور گردونواح کے مزید دیہات زیرِ آب آ سکتے ہیں۔ اوکاڑہ، ساہیوال، کمالیہ، خانیوال اور کبیر والا کے دیہات میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کل تک 1,35,000 کیوسک پانی پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نشئیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہوشیار رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کا امکان ہے۔

عوام اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ حفاظتی اقدامات کریں اور خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پیشگی احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ پانی کے بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور ڈوبی ہوئی سڑکوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں میں فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپ تیار رکھیں۔

Comments

Comments are closed.